اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے !
جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہی ٹھیک ہیں ، کوئی ضد نہیں رہتی ، کوئی خواہش نہیں رہتی ، کسی کا ساتھ نہیں چاہیے ہوتا ، بس پھر ہم سب نصیب پر چھوڑ کر جینے لگتے ہیں ۔ ۔
پھر نہ کسی سے گلہ رہتا ہے، نہ کسی سے شکایت، دل خاموشی سے زندگی کے سبق قبول کرنے لگتا ہے۔ جو مل جائے اُس پر شکر، جو کھو جائے اُس پر صبر آ جاتا ہے، اور انسان سمجھ جاتا ہے کہ ہر چیز کو پکڑ کر رکھنا ضروری نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ، کچھ خواب اور کچھ خواہشیں وقت کے حوالے کر دینا ہی سکون بن جاتا ہے۔