تمہیں پتہ ہے؟ میری راتیں کیسے گزرتی ہیں اب ؟ |
تمہیں پتہ ہے؟ میری راتیں کیسے گزرتی ہیں اب ؟
میں ہمارے درمیان کی گئی باتیں اب خود سے ہی کرتا رہتا ہوں۔ وہ تمہارا مجھے پکارنا ، میرا تمہیں تنگ کرنا، تمہارا ناراض ہونا اور پھر میرا منانا
باتیں کانوں میں گونجتی رہتی ہیں، آنسو بہتے رہتے ہیں اور میں سو جاتا ہوں۔۔!!
مگر نیند کہاں آتی ہے مکمل، تمہاری یادیں خوابوں کا دروازہ کھول دیتی ہیں۔
پھر وہی لمحے، وہی ہنسی، وہی ادھوری باتیں میرے اردگرد بکھر جاتی ہیں۔
اور صبح جب آنکھ کھلتی ہے، تو احساس ہوتا ہے کہ تم تو کہیں نہیں ہو، بس تمہاری یاد ہے جو ہر روز مجھ سے ملنے چلی آتی ہے۔۔