تمہیں لکھ پانا کہاں ممکن نہیں،
اتنے خوبصورت تو لفظ بھی نہیں میرے پاس۔
تمہیں محسوس کرنا ہی کافی ہے شاید،
کیونکہ کچھ لوگ تحریروں میں نہیں سماتے،
وہ دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔
جتنا سوچوں اتنا کم لگتا ہے،
تمہاری خوبیوں کے آگے ہر تشبیہہ ادھوری سی رہ جاتی ہے،
اور ہر لفظ خاموش ہو جاتا ہے۔