جو بہتر نہیں ہوتا وہ دعاؤں سے بھی نہیں ملتا،
اور جو واقعی ہمارے حق میں بہتر ہو، وہ کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی صورت ہمیں مل ہی جاتا ہے۔
بعض اوقات اللہ تعالیٰ ہماری مانگی ہوئی چیز نہیں دیتے، کیونکہ وہ ہمارے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، اور بعض اوقات وہ ہمیں وہ عطا کر دیتے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔
اسی لیے ہر دعا کے بعد صبر، اور ہر صبر کے بعد اللہ کی حکمت پر یقین ضروری ہے۔ کیونکہ انسان صرف خواہش دیکھتا ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ انجام بھی جانتے ہیں۔