وقت
وقت کتنا ہی گزر جائے کتنے ہی سال بیت جائیں
زندگی میں بہت کچھ تبدیل ہونے کے بعد بھی ان لمحوں سے نکلنا نا ممکن ہے جو لمحے آپ کی زندگی میں ٹھہر گئے ہوں!
کچھ لمحے وقت کے ساتھ پرانے نہیں ہوتے،
وہ دل کی دیواروں پر ایسے نقش ہو جاتے ہیں کہ مٹتے نہیں۔
ہم نئے راستوں پر چل پڑتے ہیں، نئے لوگوں سے ملتے ہیں،
مگر بعض یادیں وہیں ٹھہری رہتی ہیں جہاں ہم انہیں چھوڑ آئے تھے۔
زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے،
مگر دل کبھی کبھی برسوں پرانے موسموں میں لوٹ جاتا ہے۔