میں اُسکی دوسری محبت تھا
دوسری محبت تو سمجھتے ہیں نہ آپ ۔ ۔
پہلی محبت کو بھلانے کے لئے کی جانے والی
دوسری محبت ، ہاں وہی ۔ ۔
میں اُس کے دل میں تھا ضرور، مگر اُس جگہ نہیں جہاں کوئی ہمیشہ کے لیے بسایا جاتا ہے۔
میں مرہم تو تھا، مگر زخم بھر جانے کے بعد بھلا دیا جانے والا مرہم۔
اور کچھ رشتے ایسے ہی ہوتے ہیں، وہ محبت کم اور کسی پُرانی کہانی سے نجات کی کوشش زیادہ ہوتے ہیں، جہاں ایک شخص دل سے جڑتا ہے، اور دوسرا صرف دل بہلاتا ہے۔